اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

یوم تکبیرملکی سلامتی اور قومی وقارکی علامت ہے:سپیکروڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

28 May 2024
28 May 2024

(لاہور نیوز) سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے یوم تکبیر کے حوالے سے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یومِ تکبیر پر اپنے خصوصی پیغام میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یوم تکبیرملکی سلامتی اور قومی وقارکی علامت  ہے،اس دن محمد نواز شریف نے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، 28 مئی1998 کو چاغی کے پہاڑوں میں بلند ہونے والے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی جاری ہے۔

ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور آرمی افسران کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاک فوج اور سکیورٹی فورسز  کے شہداء ہمارا فخر اور شہداء کی یادگاریں ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کا کہنا تھا کہ  یوم تکبیر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے قومی اتحاد کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا، یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس دن محمد نواز شریف نے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا، نواز شریف کی جرات مندانہ قیادت میں پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف کھڑا ہوا۔

ملک ظہیر اقبال چنڑ  نے مزید کہا کہ پاک فوج کے افسروں ،جوانوں اور جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے