اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، مہنگائی میں کمی پر خراج تحسین

28 May 2024
28 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کو ارکان پنجاب اسمبلی نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی اور عوامی مسائل، ان کے حل کیلئے تجاویز اورسفارشات پیش کیں، ارکان اسمبلی نے روٹی اور دیگر اشیائے خورونوش کے نرخوں میں کمی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

ارکان پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پونے تین ماہ میں روٹی اور دیگر اشیاء کے نرخوں میں کمی ایک ریکارڈ ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اشیائے خورونوش کے نرخ مزید نیچے آئیں گے، پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لا رہے ہیں، گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے اب ڈائریکٹ کسان کوسبسڈی دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو زرعی مشینری اور ٹریکٹر وغیرہ پر امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، پرائس کنٹرول اور دیگر امور کیلئے الگ سسٹم بنا رہے ہیں، شہروں میں ہائبرڈبسیں لارہے ہیں اور نوجوانوں کو موٹر سائیکل دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آتی ہے ،کچھ لوگ کہتے تھے ہم آلو پیاز کی قیمتیں کم کرنے کیلئے حکومت میں نہیں آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دو سے چار مرلے کے پلاٹ پر گھر بنانے کیلئے قرضے کی تجویز زیر غور ہے، بے گھر لوگوں کو گھر بنا کر دیں گے،دیہات میں پلاٹ دینے کا جائزہ لے رہے ہیں، نوازشریف آئی ٹی سٹی کیلئے چین سمیت دیگر ممالک رابطے کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے