اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پتوکی میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، 5 دن میں 6 بچے جاں بحق

29 May 2024
29 May 2024

(لاہور نیوز) پتوکی اور اس کے نواحی علاقوں میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، وبائی مرض نے 5 دن میں 6 بچوں کی جان لے لی جبکہ مزید 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی علاقوں میں خسرے کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 5 دن کے دوران 6 بچے موذی مرض کی وجہ سے دم توڑ گئے اور مزید 6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متاثرہ بچوں کے والدین نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے بچے جان کی بازی ہار گئے، لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے محکمہ صحت کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر خسرے سے بچوں کی ہلاکت کی خبر وائرل ہونے کے بعد ڈی ایچ او قصور اور ڈی ڈی ایچ او پتوکی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقے ٹھٹھہ کمیانہ پہنچ گئے ہیں، انہوں نے متاثرہ علاقے کا معائنہ کیا، خسرے بچاؤ کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے