اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر اعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس طلب کر لیا

28 May 2024
28 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس بدھ کو طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس جاتی امراء میں بلایا گیا ہے، وزیر اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری شرکت کریں گے۔

وزیر تجارت جام کمال اور وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، معاشی ٹیم وزیراعظم کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف حکومتی معاشی ٹیم کو بجٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کریں گے، وزیراعظم شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے بجٹ میں اقدامات کے احکامات بھی دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے