27 May 2024
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے اور کارپوریشن کی ٹیموں نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔
ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون سیون کی زیر قیادت آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا، قائد اعظم ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں5 غیرقانونی تعمیرات کو مسمار اور دو املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔
دوسری جانب غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلدیہ عظمیٰ لاہور بھی ان ایکشن ہے، علامہ اقبال زون میں پلاننگ ونگ نے میٹروپولیٹن آفیسر سلیم احمد کی زیرنگرانی زونل آفیسر اقبال زون آمنہ جاوید نے رائیونڈ روڈ اور سندر روڈ پر آپریشن کیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا شہری قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نقشہ جات کی منظوری کے بغیر تعمیراتی کام نہ کروائیں۔