27 May 2024
(لاہور نیوز) لیسکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی تکنیکی خرابیوں کی بھرمار شروع ہو گئی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں تکنیکی خرابیوں اور اوور لوڈڈ ٹرانسفارمر جلنے سے گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا، لیسکو کی بجلی کی طلب 3600 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، لیسکو 3400 میگاواٹ بجلی وصول کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاسز والے فیڈرز پر 2 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، ہائی لاسز فیڈرز پر 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
لیسکو کی جانب سے کیٹیگری 1 اور 2 پر زیرو لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا، شیڈول کے برعکس گنجان آباد اور دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔