27 May 2024
(ویب ڈیسک) لاہور کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک وارڈنز کی عدم موجودگی کے باعث حادثات میں اضافہ ہونے لگا۔
شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ون وے جانے لگے اور یوٹرنز کے راستے چھوڑنے لگے، مولانا شوکت علی روڈ اور آزادی چوک فلائی اوور پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ہونے لگیں۔
وارڈنز کی کمی کے باعث بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں جن سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے، یوٹرنز پر لگے روڈ وہیل سٹاپر بھی شہریوں کو پابند نہیں بنا سکے۔