اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

توانائی شعبے میں اصلاحات ناگزیر، پاکستان میں منصفانہ ٹیکس وصولی چاہتے ہیں، آئی ایم ایف

24 May 2024
24 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے جس کے بعد آئی ایم ایف کے مشن چیف کی جانب سے مذاکرات پر بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لئے طویل مذاکرات کئے، پاکستان سے 13 مئی سے 23 مئی تک بات چیت ہوئی۔

نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانا چاہتی ہے، پاکستان میں ٹیکس کی وصولی منصفانہ چاہتے ہیں، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے مانیٹری پالیسی استعمال کی جائے، سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، پاکستان سے پالیسی مذاکرات جاری رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے