اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاک سوزکی کمپنی نےبائیوگیس پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا

23 May 2024
23 May 2024

(ویب ڈیسک) پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن نے کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

رپورٹ کےمطابق پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کے جاپان سے آئے وفد نےوفاقی وزیر صنعت و پیداوار سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کے عالمی نائب صدر مسٹر کینیچی آیوکاوانے کی۔سیکرٹری صنعت و پیداوار جناب وسیم اجمل چوہدری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان سے سوزوکی سوئفٹ اور GS-150 موٹر سائیکل کی برآمد کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آٹو سیکٹر کو پچھلی تین دہائیوں سے مراعات یافتہ نظام کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی، آٹو سیکٹر کو اب ملک کے لیے برآمدی ریونیو میں نمایاں حصہ ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، 43 کمپنیوں کو مقامی مینو فیکچرنگ الیکٹرک وہیکلز کے سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں، کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔

نائب صدرپاک سوزوکی نے کہا کہ ادارہ بہت جلد نئی گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کرائے گا،پاک سوزوکی موٹرز کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے،حکومت پاک سوزوکی موٹرز کے کاروباری آپریشن اور توسیع میں سہولت فراہم کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے