اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو امانت واپس لوٹا رہا ہوں: شہباز شریف

18 May 2024
18 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو امانت واپس لوٹا رہا ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کا دن میرے لئے بہت قابل اطمینان ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت مجھے سونپی گئی تھی، نواز شریف کے ساتھ ظلم کرکے انصاف کے پرخچے اڑائے گئے، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو امانت واپس لوٹا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے فیصلہ کیا تھا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنائیں گے اور کرکے دکھایا، افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، کراچی میں دوبارہ امن قائم کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں اقتدار سنبھالتے ہی میں نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے قوم کو اندھیروں سے نکالا، نواز شریف ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، نواز شریف ہی قوم کو دوبارہ متحد کر سکتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے