اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جمہوری استحکام کیلئے اتحادی حکومت کا چلنا بہت ضروری ہے: گورنر پنجاب

18 May 2024
18 May 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ جمہوری استحکام کیلئے اتحادی حکومت کا چلنا بہت ضروری ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہو گی، اپوزیشن سمیت تمام پارٹیوں کو ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے ایک پیج پر ہونا چاہئے۔

 گورنر جعفر مندوخیل نے کہا بلوچستان کی بہتری، ترقی اور امن و امان ترجیح ہے۔

دوسری طرف گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے کہا ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانا ہی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے، ہمیں وسیع تر قومی مفاد میں ذاتی اور گروہی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہو گا۔

ملاقات کے دوران فیصل کریم کنڈی اور عبدالعلیم خان نے ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے