اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شعیب اختر کی جانب سے اغوا کرنے کے مبینہ بیان پر بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کا ردعمل جاری

15 May 2024
15 May 2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی حسین اداکارہ سونالی بیندرے نے پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کے وائرل بیان پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے سونالی بیندرے سے پوچھا کہ پاکستانی فاسٹ باولر شعیب اختر نے ایک بار کہا تھا کہ وہ آپ کو شادی کے لیے پروپوز کریں گے اور اگر آپ نے پیشکش قبول نہیں کی تو وہ آپ کو اغوا کرلیں گے، اس بیان کے بعد گوگل پر بھی آپ دونوں کا نام ساتھ دیکھا گیا تو آپ اس حوالے سے کیا کہیں گی؟

میزبان کے سوال کے جواب میں سونالی بیندرے نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں واقعی نہیں جانتی کہ شعیب اختر نے ایسا کب اور کیوں کہا؟یہ جھوٹی خبر بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اُس زمانے میں بھی جھوٹی خبریں ہوا کرتی تھیں۔

سونالی بیندرے کا جواب سُن کر میزبان نے کہا کہ شعیب اختر نے مذاق میں ایسا کہا تھا، وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ آپ اُنہیں بہت پسند ہیں اور وہ آپ کے مداح ہیں۔یہ سُن کر سونالی بیندرے نے کہا کہ اگر شعیب اختر نے مذاق میں یہ سب کہا ہے تو اچھی بات ہے کیونکہ سب کی محبت سے ہی تو میرا کیریئر بنا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے گزشتہ سال اپنے یوٹیوب چینل کے وی لاگ میں اپنی اور سونالی بیندرے سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ وہ کبھی سونالی بیندرے سے ملے ہی نہیں اور نہ ہی وہ اُن کے مداح ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے