(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری آفس میں تعینات محمد اختر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور ، سیکشن آفیسر زراعت عائشہ شفقت اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی اور سیکشن آفیسر داخلہ ضحیٰ باسط کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرنوالہ تعینات کر دیا گیا۔
سیکشن آفیسر ایس اینڈ جی اے ڈی کاشف امیر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ، سیکشن آفیسر سی اینڈ ڈبلیو محسن اقبال اسسٹنٹ کمشنر گوجرنوالہ تعینات کر دیئے گئے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب میں تعینات فہد نور اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان لگا دیئے گئے۔
سیکشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عدنان بشیر اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈی نیشن لاہور تعینات، سیکشن آفیسر پرائمری ہیلتھ صائمہ نذیر اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی تعینات، سیکشن آفیسر ایوان وزیراعلیٰ فیصل عمران اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
تقرری کی منتظر قرۃ العین اسسٹنٹ کمشنر خانیوال تعینات کر دی گئیں، تقرری کے منتظر محمد عمران اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ لگا دیئے گئے۔