اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیریں مزاری کی مبینہ گرفتاری کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

14 May 2024
14 May 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی مبینہ گرفتاری/ اغوا کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی مبینہ گرفتاری / اغوا کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، عدالت میں درخواست گزار ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، عدالت نے اینٹی کریشن حکام سے استفسار کیا کہ آپ کی ٹیم گرفتاری کے لیے آئی تھی ؟ جس پر اینٹی کریشن حکام نے کہاکہ جی 21 مئی 2022 کو ہم گرفتاری کے لئے آئے تھے ، ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ہم نے شیریں مزاری کو نوٹس کیا تھا ۔

اینٹی کریشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری سے پہلے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، تھانہ کوہسار کی پولیس ہمارے ساتھ تھی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ریمارکس دیئے کہ اگر کسی دوسرے صوبے سے گرفتاری چاہیے ہوگی تو کیا باہر سے کوئی آکر اُٹھا کر لے جائے گا ؟ یہ تو ایسے ہی ہوا یہاں کورٹ سے ایک آدمی اُٹھا کر لے گئے ، دروازے ، چیزیں توڑ کے جیسے لے گئے کیا ایسے ہی گرفتاری ہوئی تھی ، پھر وہ گرفتاری سپریم کورٹ نے غیر قانونی ڈیکلیئر کر دی تھی ۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ جو آج ہو رہا ہے دو سال بعد دوسرے والوں کے ساتھ ہو رہا ہو گا ہم یہیں بیٹھے ہوں گے ، ایسے منہ اُٹھا کر کوئی دوسرے صوبے میں جا کر کیسے گرفتار کر سکتا ہے ؟۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے شیریں مزاری کمیشن نے ایکشن کی سفارش کی ہوئی ہے کمیشن رپورٹ اور عدالت کے فیصلے کے تناظر میں ہم نے آگے چلنا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ 21 مئی 2022 کو پی ٹی آئی کی سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے