اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبہ بھر میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم

14 May 2024
14 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں غیر فعال اور خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت آب پاک اتھارٹی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی زاہد عزیز اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں5 ہزار 27 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کھارے پانی والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے ہر علاقے میں پینے کےصاف پانی کی فراہمی کے لئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے صوبہ بھر میں غیر فعال اورخراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری فعال کرنے کاحکم دے دیا۔

 اجلاس میں تمام فلٹریشن پلانٹس کا انتظام ایک ہی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے