اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

'ماواں ٹھنڈیاں چھاواں' مریم نواز کا ماؤں کے عالمی دن پر پیغام

12 May 2024
12 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کیا ہے۔

ماؤں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  "ماواں ٹھنڈیاں چھاواں" سراپا شفقت و عنایت ماؤں کی عظمت کو سلام،مدرز ڈے غزہ اور کشمیر کی پرعزم اور حوصلہ مند ماؤں کے نام۔

مریم نواز نے کہا کہ زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دے کر درجہ بلند کردیا، ماں سچے جذبے اور رشتے کا نام ہے، مائیں خاندان کا سنگ بنیاد اور معاشرت کا ستون ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  مدرز ڈے ماؤں کی غیر معمولی محبت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے، مدرز ڈے پر اور ہر روز اپنی عظیم ماں کی کمی محسوس کرتی ہوں، ہمیشہ والدہ محترمہ کلثوم نواز کی محبتوں کی شکر گزار رہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  والدہ محترمہ کی دعاؤں کی بدولت آج اس منصب پر ہوں،  ماں کی خدمت کو شعار بنانے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے