اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ سے ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی جرمنی کے ریجنل ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کی ملاقات

11 May 2024
11 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی جرمنی کے ریجنل ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ بینیڈک انیسلمن کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے ٹیکنیکل سروسز فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی کو صوبے میں کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

پنجاب میں فلاحی منصوبوں کے لئے ٹی یو وی رائن لینڈ سے تکنیکی معاونت کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترقیاتی پراجیکٹس کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ، پراجیکٹ مینجمنٹ، سرٹیفکیشن اور آڈیٹنگ کے لئے سروسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بینیڈک انیسلمن نے پنجاب میں فلاحی منصوبوں کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کو ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ مؤثر بنانے کیلئے اشتراک کار کا اصولی فیصلہ کیا گیا، پنجاب میں منصوبوں کی کامیاب تکمیل میں تکنیکی مدد اور مہارت فراہم کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

بینیڈک انیسلمن نے وزیر اعلیٰ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے لگن کو سراہتے ہوئے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں جدت اور پائیدار حل کے لئے ٹی یو وی رائن لینڈ کے ساتھ شراکت داری کی پیشکش کو سراہا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے