اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہربنس پورہ میں چھاپے، جعلسازی میں ملوث 2 یونٹ بند

11 May 2024
11 May 2024

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قصور روڈ، محمود بوٹی اور ہربنس پورہ میں چھاپے مارے۔

 چھاپے کے دوران جعلسازی میں ملوث 2 یونٹ بند، بھاری جرمانہ عائد کر کے 2 مقدمات درج کئے گئے، 5 ہزار 763 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 600 لٹر ملاوٹی دودھ اور 120 کلو ممنوعہ ناقص اشیاء تلف کی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا یونٹس سے جعلی ڈرنکس اور دودھ نما سفید محلول برآمد ہونے پر مافیا کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے، ممنوعہ نیلے ڈرموں میں کیمیکلز سے تیار جعلی محلول رکھا پایا گیا۔

پکوان سینٹر کے کچن ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، مکھیوں مچھروں کی بہتات پائی گئی، ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن کے استعمال پر پکوان سینٹرز بند کر کے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے