10 May 2024
(ویب ڈیسک)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ۔
ایس ایچ او شمالی چھاؤنی کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کی اور 02 منشیات فروش بلال اور نعمان کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 02 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ،ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کر لیا۔
پولیس نے گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ،مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ نو جوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔