سردار سلیم حیدر آج بطور گورنر پنجاب حلف اٹھائیں گے، بلاول بھٹو بھی لاہور پہنچیں گے
(لاہور نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم حیدر آج بطور گورنر پنجاب حلف اٹھائیں گے، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری حلف برداری میں شرکت کیلئے لاہور پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کے عمرہ کی ادائیگی کے باعث سعودی عرب میں ہونے کی وجہ سے حلف برداری دو بار ملتوی کی گئی، مسلم لیگ (ن) نے پی پی قیادت سے حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
سردار سلیم حیدر خان آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد خان نئے گورنر سے حلف لیں گے، تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری آج لاہور پہنچیں گے اور نامزد گورنر سردار سلیم حیدر کی گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے، سابق وزیر خارجہ 4 روز لاہور میں قیام کریں گے، اتوار کو الحمراء میں ہونے والے سیمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے۔