اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سانحہ 9مئی ملک کی سلامتی اور ترقی کے خلاف سازش تھی: شافع حسین

09 May 2024
09 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ سانحہ 9مئی ملک کی سلامتی اور ترقی کے خلاف سازش تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت  چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ نام نہاد سیاسی گروہ نے آرمی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی پلاننگ کی، قوم نے دیکھا کس طرح ورکروں کو حملوں کی ہدایات دی جا رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ  بہادر افواج ہماری جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں، مسلح افواج کی قربانیوں کے باعث ہی ہم آج اس مقام پر کھڑے ہیں، گزشتہ برس 9مئی کو جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

رہنما مسلم لیگ ق کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے، نام نہاد سیاسی گروہ آج کس حقیقی آزادی کی بات کرتا ہے، ہم آزاد ملک میں رہ رہے ہیں، آزادی کی نعمت کی قدر کرنی چاہیے، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے، ملک کی ترقی کے لئے مل کر آگے بڑھنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے