جرم وانصاف
انتخابی عذرداریوں کی سماعت: سلمان اکرم کا اضافی ٹریبونلز کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
09 May 2024
09 May 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلئے اضافی الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے لئے سلمان اکرم راجہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کے دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں الیکشن ٹریبونلز کا تقرر کر دیا گیا۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اضافی الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا، الیکشن کمیشن کے اضافی ٹریبونلز تشکیل نہ دینے سے اپیلوں پر سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ہائیکورٹ میں اضافی الیکشن ٹریبونل تشکیل دیئے جائیں، انتخابی عذرداریوں کیلئے اضافی الیکشن ٹریبونلز بنانے کا حکم دیا جائے۔