اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا روٹی و نان ریلیف پروگرام، خلاف ورزی پر 19 گرفتاریاں

09 May 2024
09 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کے روٹی و نان ریلیف پروگرام کے تحت ادارے عوام کو ریلیف دینے کیلئے متحرک ہو گئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، اجلاس میں گورننس، سروس ڈلیوری کی بہتری کیلئے اقدامات اور  روٹی کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، چیف سیکرٹری نے جھنگ، چنیوٹ اور قصور میں روٹی کی قیمت 15 روپے کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں سیکرٹری صنعت نے بتایا کہ نو اضلاع میں روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ 26 اضلاع میں 15 روپے مقرر کی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے تناسب سے روٹی کے نرخ مقرر کئے جائیں گے، ناقص کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی، وزیر اعلیٰ کا ستھرا پنجاب پروگرام یونین کونسل کی سطح پر نئے گورننس ماڈل کی بنیاد ثابت ہو گا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ روٹی کی قیمت کے حوالے سے ایک ہزار 70 مقامات کی چیکنگ کی گئی، خلاف ورزی پر 24 گھنٹے میں 19 گرفتاریاں کی گئیں، ایک لاکھ 6 ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ روٹی و نان کی قیمت میں خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے