اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سپیکر پنجاب اسمبلی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

09 May 2024
09 May 2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔

پنجاب اسمبلی چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں پاک آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات کے فروغ، صحت، تعلیم، زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی آسٹریلیا کیلئے سرمایہ کاری کے گراں قدر مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعاون کو بڑھانا دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہو گا، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں آسٹریلیا کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کی کاروباری برادری کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔

سپیکر ملک احمد خان نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی اور کمیٹی سسٹم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

 آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز  نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کو اپنا بااعتماد دوست اور اہم اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے، آسٹریلوی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، پنجاب حکومت سے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔

 ملاقات میں آسٹریلوی ہائی کمیشن کے پولیٹیکل سیکرٹری مائیکل کورٹیف اور پروگرام آفیسر پولیٹیکل اکنامک متین امین بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے