اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے: مریم نواز

09 May 2024
09 May 2024

(لاہور نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے۔

9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم 9 مئی کو بھولے گی نہ معاف کرے گی، 9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے، اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کر سکا، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوس پرستوں نے قوم کی عزت و حرمت کی ریڈ لائن کراس کی، قومی ادارے کو کمزور کرنے کی سازش اور مجرم بے نقاب ہو چکے ہیں، سیاست کی خاطر ملک و قوم کے وقار کو پامال کرنے والے کسی معافی کے مستحکم نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت کی آگ میں سلگتے ہوئے کردار اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، پاکستان ہے تو سب کچھ ہے، قوم 9 مئی کے ہر کردار کو جان چکی ہے، شہداء کی بے حرمتی کرنے والے شہید کا مقام نہیں جانتے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عہد کرتے ہیں کہ اب 9 مئی کبھی نہیں ہونے دیں گے، 9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے