08 May 2024
(ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت میں جعلی وکیل اصلی وکلاکے ہتھےچڑھ گیا۔
ذرائع کے مطابق جعلی وکیل ایڈیشنل سیشن جج محمد مشتاق کی عدالت میں فراڈ کے مقدمےمیں پیش ہوا تھا جہاں وہ اصلی وکلا کے ہتھے چڑھ گیا۔وکلا نے جعلی وکیل جنید ستار بٹ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جسے تھانہ اسلام پورہ پولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا۔