اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گندم درآمد کیخلاف درخواست دوسری عدالت بھجوانے کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال

08 May 2024
08 May 2024

(لاہور نیوز) گندم کی درآمد اور مبینہ کرپشن پر جوڈیشل انکوائری کروانے کیلئے دائر درخواست دوسری عدالت میں بھجوانے کیلئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے گندم کی درآمد اور مبینہ کرپشن پر جوڈیشل انکوائری کروانے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ  وزیر اعظم پاکستان نے گندم بحران پر تاحال کوئی کمیشن قائم نہیں کیا، نگران حکومت کے پاس گندم درآمد کرنے کا استحقاق نہیں تھا، نگران حکومت کے جو لوگ گندم بحران میں شامل ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوران سماعت درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کی توجہ دلاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ گندم کی پیداوار کے حوالے سے جسٹس شاہد کریم کیس سن رہے ہیں، اس کیس کو بھی  جسٹس شاہد کریم کی عدالت بھجوایا جائے۔

بعدازاں جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس جسٹس شاہد کریم کے پاس بھجوانے کے لیے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  کو ارسال کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے