اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس

08 May 2024
08 May 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ 9 مئی کو بغیر اجازت ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، شہر میں قانون کے خلاف اور بغیر اجازت احتجاج کرنے یا ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے 9 مئی کو پُرامن احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے، احتجاج میں ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے