جرم وانصاف
توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی طلبی کیخلاف درخواستوں پر آج سماعت ہو گی
08 May 2024
08 May 2024
(لاہور نیوز) توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طلبی کیخلاف درخواستوں پر آج سماعت ہو گی۔
نیب کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نئی انکوائری کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طلبی کے نوٹسز کیخلاف درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔
دونوں درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے گئے، درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے استدعا کی ہے کہ پٹیشنرز کے فیصلے تک انکوائری میں طلبی کے نوٹسز معطل کئے جائیں۔