اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایل این جی ریفرنس: شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزموں کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری

06 May 2024
06 May 2024

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آ باد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایل این جی ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے، فیصلے کے مطابق ایل این جی ریفرنس میں ملزمان پر 16 نومبر 2020 کو فرد جرم عائد کی گئی، ریفرنس میں 118 میں سے گیارہ گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے۔

فیصلے کے مطابق نیب تحقیقات میں ملزمان کے خلاف قومی خزانے کو نقصان اور اختیارات سے تجاوز ثابت نہیں ہو سکا، تحقیقات کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی سفارشات چیئرمین نیب کے سامنے رکھی گئیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کے دستخطوں سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست فائل کی گئی، چیئرمین نیب ٹرائل کے کسی بھی مرحلے پر ریفرنس واپس لینے کا اختیار رکھتے ہیں، ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، عمران الحق، آغا جان اختر، سعید احمد خان، عامر نسیم، عظمیٰ عادل خان، حسن داؤد، عبدالصمد داؤد، محمد امین، عبداللہ خاقان عباسی اور چودھری محمد اسلم کو ریفرنس سے بری کیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے