اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والا جارڈن گینگ گرفتار

06 May 2024
06 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والا سب سے بڑا جارڈن گینگ گرفتار کر لیا گیا جن سے کروڑ روپے کی منشیات برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق جارڈن گینگ لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والا پراسرار اور بااثر گینگ سمجھا جاتا ہے، میکسیکو اور دیگر ممالک سے منشیات سے بھری امپورٹڈ چاکلیٹ کوریئر سروسز کے ذریعے بیچی جا رہی تھی، ماری جوانا، آئس، چرس،افیون اور دیگر منشیات امپورٹڈ پیکنگ میں مہیا کی جاتی تھیں، جارڈن گینگ کے نام سے سرگرم عمل محمد ایوب پاکستان میں مختلف ذرائع سے منشیات سپلائی کر رہا تھا۔

 جارڈن گینگ کے محمد علی، عزیز، محمد ندیم، ثمینہ افتخار، ثناء اور فاطمہ زاہرہ کو گرفتار کر لیا گیا، سینٹرل ایشیاء، کینیڈا، میکسیکو اور دیگر ممالک سے چاکلیٹ، ٹافی وغیرہ کی شکل میں منشیات بھیجی جاتی تھی، ملزمان فیک آئی ڈی کے ذریعے پاکستان میں موجود سپلائر سے رابطہ کرکے منشیات مہیا کر رہے تھے، پنجاب پولیس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی آپریشن کیا۔

پولیس افسران نے آئی ٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا، ڈی ایچ اے فیز 6 میں جارڈن گینگ کے پانچ رکن اور 9 گن مین پکڑے گئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس ٹیم کو سی ایم آفس بلوا کر شاباش دی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کو سراہا اور محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے