06 May 2024
(لاہور نیوز) میٹھے اور رسیلے تربوز غذائیت سے بھر پور اور شدید گرمی میں جسم میں پانی کی کمی کا توڑ ہیں۔
ہر موسم اپنے تقاضوں اور لوازمات کے ساتھ جلوہ گر ہوتا ہے، پاکستان کو اللہ نے ہر موسم سے نوازا ہے اور صرف یہ نہیں بلکہ موسم کی مناسبت سے مختلف قسم کے پھل بھی عطا کئے ہیں۔
گرم موسم میں تربوز تو نعمت خداوندی ہے، اس وقت تربوز منڈیوں کی زینت بن چکے ہیں، صبح صبح بادامی باغ فروٹ منڈی میں بیوپاریوں کی بولیوں کا منظر قابل دید تھا۔
منڈی میں خرید و فروخت کرتے شہریوں کا تربوز کا وافر مقدار میں ہونے کے باوجود صرف مہنگائی کا شکوہ ہے۔
طبی ماہرین بھی گرم موسم میں جسم میں پانی کی مقدار میں کمی کیلئے تربوز کو بہترین پھل قرار دیتے ہیں۔