اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویزالہٰی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور

06 May 2024
06 May 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزارت داخلہ کو 15 دنوں میں پرویز الہٰی کے ہاؤس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پرویز الہٰی کی عمر 78 سال ہے، علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے