اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن'میری آواز ،مریم نواز' کی مقبولیت میں اضافہ

06 May 2024
06 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن "میری آواز، مریم نواز" کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن  سے رہنمائی لینے میں مصروف ہیں، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے گزشتہ 10 روز میں 3 ہزار 200 سے زائد کیسز میں خواتین نے مدد حاصل کی جبکہ 330 کیسز میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

اتھارٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر خواتین کی ہراسگی، گھریلو تشدد سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہاہے، خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں رہنمائی فراہم  کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر سے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں، خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے