لاہور :(مدثر حسین) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے 17 ایس ایچ اوز اور 3 چوکی انچارجز کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
انسپکٹر اشفاق خان کو اقبال ٹاؤن سے ایس ایچ او کاہنہ، انسپکٹر محمد علی کو لائن سے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن اور سب انسپکٹر فہیم امداد کو ایس ایچ او گلبرگ سے ایس ایچ او نشتر کالونی تعینات کردیا گیا۔
سب انسپکٹر سلمان اکبر ہربنس پورہ سے ایس ایچ او گلبرگ، انسپکٹر رانا مظہر ایس ایچ او شادباغ، سب انسپکٹر شہریار چوکی انچارج بیگم کوٹ سے ایس ایچ او داتا دربار تعینات کردیئے گئے۔
ایس ایچ او ویمن ریس کورس حاجن آسیہ کو ایس ایچ او لوہاری گیٹ جبکہ ایس ایچ او سول لائن نسیم خان کو ایس ایچ او مغل پورہ تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح انسپکٹر ذوالقرنین سی پی او آفس سے ایس ایچ او ریس کورس، علی حسنین جنرل ڈیوٹی نیو انارکلی سے چوکی انچارج جوزف کالونی اور ٹی ایس آئی عدنان رضا چوکی انچارج کرول گھاٹی تعینات کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے چار ایس ایچ اوز، ایس ایچ او مغل پورہ انسپکٹر رضا عباس، ایس ایچ او نشتر کالونی انسپکٹر عمران قمر پڈانہ، ایس ایچ او لوہاری گیٹ انسپکٹر طاہر بشیر اور ایس ایچ او داتا دربارانسپکٹر ملک زین کو لائن میں کلوز کر لیا۔