اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فرح شہزادی کے بچوں کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی المعروف فرح گوگی کے بچوں کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فرح شہزادی کے بچوں کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سرکاری وکیل بچوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کے حوالے سے عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، بچوں کی والدہ فرح شہزادی سمیت دیگر پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا، مقدمے کے مطابق فرح شہزادی نے سرکاری خزانے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، فرح شہزادی نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی، وہ بیرون ملک ہے اور اس مقدمے میں اشتہاری ہو چکی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فرح شہزادی پر اندراج مقدمہ کے وقت دونوں بچوں کی عمریں سولہ برس سے کم تھیں، بچوں کا نام ای ایس ایل میں رکھنے کا جواز نہیں ہے، عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کا ذکر کیا، عدالت نے لکھا کہ اپیل کو منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

ایمان جمیل اور فراز اقبال نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے