اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سکول ٹیچر سے زیادتی کرنیوالے ملزم کی سزا کالعدم قرار، رہا کرنے کا حکم

03 May 2024
03 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سکول ٹیچر سےزیادتی کرنے والے ملزم کی سزا معطل کرنے سے متعلق 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم امجد کو بری کیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ وقوعہ کی ایف آئی آر 5 روز بعد درج ہوئی، متاثرہ سکول ٹیچر نے 3 روز تک کسی کو وقوعے کے بارے میں نہیں بتایا، متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعے کی فوری اطلاع بھی نہیں کی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تاخیر سے مقدمہ درج کروانا شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے، لیڈی ڈاکٹر کے مطابق بھی کوئی نمونہ متاثرہ خاتون کے جسم سے نہیں ملا، گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد پایا گیا۔

فیصلے میں مزید لکھا گیا کہ پراسیکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہی، ملزم امجد علی کے خلاف تھانہ شور کورٹ میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا، عدالت ملزم امجد کی 14 سال سزا کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے