03 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم قانون کی گرفت میں آگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے مرکزی ملزم فیضان کو پولیس نے لاہور کے علاقے بھٹہ چوک الفلاح ٹاؤن سے گرفتار کیا، ملزم فیضان بادامی باغ کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، تین پستول، واردات کے دوران پہنے گئے کپڑے اور دستانے بھی برآمد ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی دہشت گردی کے مقدمے میں جیل جاچکا ہے۔