اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تجاوزات مافیا کے خلاف بننے والی حکمت عملی ناکام ہو گئی

02 May 2024
02 May 2024

(لاہور نیوز) تجاوزات مافیا کے خلاف بننے والی حکمت عملی ناکام ہو گئی، چار ماہ گزر گئے مگر تجاوزات کرنے والوں کو ایک روپیہ بھی جرمانہ نہ کیا گیا۔

رواں سال کے آغاز میں گورننگ باڈی نے تجاوزات مافیا کے خلاف جرمانے عائد کرنے کی نئی حکمت عملی بنائی، چار ماہ گزر گئے مگر کسی کو ایک روپیہ بھی جرمانہ نہیں کیا گیا، چار ماہ کے دوران کئے جانے والے تمام آپریشنز کے اخراجات بھی ایل ڈی اے نے خود برداشت کئے۔

ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کو املاک سربمہر کرنے اور ایف آئی آر درج کروانے کی اجازت ہے، جرمانے عائد کرنے کے لئے ایل ڈی اے قوانین میں بھی ترمیم کی گئی، غیر قانونی املاک اور کمرشل سرگرمیاں کرنے پر پراپرٹی فائلز بند اور یوٹیلیٹیز منقطع کی جانی تھیں تاہم چار ماہ کے دوران کسی بھی پراپرٹی کا یوٹیلیٹی کنکشن بھی منقطع نہ کیا گیا۔

ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں واقع املاک کو چار مختلف کیٹیگریز میں جرمانے کئے جانے تھے، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے بلڈنگ ریگولیشنز میں ترمیم کی منظوری بھی دی، غیر قانونی لینڈ یوز کنورژن کرنے پر نیا قانون نافذ کیا گیا، گھریلو اور سیمی کمرشل پلاٹس پر کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جانی تھیں، غیر قانونی لینڈ یوز کنورژن کرنے پر پانچ مرلہ عمارت سربمہر اور ڈی سی ریٹ کا ایک فیصد جرمانہ عائد کیا جانا تھا، دیگر غیر قانونی لینڈ سب ڈویژنز پر بھی جرمانے کا قانون بنایا گیا لیکن ایل ڈی اے کا شعبہ ٹاؤن پلاننگ کارروائی کرنے کے بجائے خاموش ہو گیا۔

ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کو یوٹیلیٹیز منقطع کرنے اور جرمانے کرنے کے احکام صادر کر دیئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے