اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا گندم کی خریداری کیلئے پنجاب اور وفاق کو 4 دن کا الٹی میٹم

02 May 2024
02 May 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر گندم خریداری نہ کی تو وزیراعلیٰ آفس کے باہر دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم خاموش نہیں رہیں گے، یہ مافیا ہے ان کے آگے خاموش رہیں گے تو یہ ملک لوٹ کر کھا جائیں گے، جماعت اسلامی کےعہدیداران کسانوں کی تنظیموں سے رابطہ کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چھ مئی تک پنجاب حکومت اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرتی تو پھر ہم آگے بڑھیں گے، ایک خاندان نے پنجاب، ایک خاندان نے سندھ، بلوچستان پر قبضہ کیا ہوا ہے، چچا ایک بات، بھتیجی دوسری بات کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کسانوں کے خلاف حرکت میں آنے کے بجائے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف حرکت میں آئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے