اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، گرمی کی شدت میں کمی

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، داتا دربار، ریلوے سٹیشن اور مصری شاہ سمیت اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی۔

جیل روڈ پر 8.5 ملی میٹر، گلبرگ میں 10 ملی میٹراور لکشمی چوک میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اپرمال میں 5 ملی میٹر، مغلپورہ میں 3.5 ملی میٹر اور تاجپورہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ نشتر ٹاؤن میں 1 ملی میٹر ، پانی والا تالاب میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ، فرخ آباد میں 4 ملی میٹر، گلشن راوی میں 20 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 6 ملی میٹر، سمن آباد میں 8 ملی میٹر اور جوہر ٹاﺅن میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا، بارش کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، بجلی کی بندش سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔

مناواں، باٹا پور، سبزہ زار، گلشن راوی، سمن آباد، پیر نصیر، مغل پورہ، شالیمار ، مصطفی آباد، باغبانپورہ، فیروزپور روڈ، اسلام پورہ، قلعہ گجر سنگھ اور والٹن روڈ کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے