(لاہور نیوز) لاہور میں ای بائیکس کی فراہمی کے حوالے تقریب ہوئی۔
تقریب میں بجلی اور پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلیں بھی نمائش کیلئے رکھی گئیں، پہلے مرحلے میں ایک ہزار ای بائیکس اور 19 ہزار پٹرول بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی پر کوئی سود نہیں جبکہ انشورنس بھی کرا دی گئی، طالبات کے لئے ای بائیکس کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔
تقریب میں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بچوں نے پورٹل پر رجسٹریشن کرا لی، 50 ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے درخواستیں جمع کرا دیں، ای بائیکس کی بھی ای قرعہ اندازی کی جائے گی۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے کہا کہ جن طلبا کے نام ای بائیکس کی اس قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہونگے، ان کی درخواستوں کو آئندہ قرعہ اندازی میں بھی شامل کریں گے۔