29 Apr 2024
(لاہور نیوز) ٹریفک شعور اجاگر کرنے کیلئے روڈ سیفٹی ویک کا آغاز ہو گیا۔
فیصل چوک مال روڈ پر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ٹریفک وارڈنز اور سکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں آگاہی واک میں شرکت کی، بچوں نے شہریوں میں پمفلٹس، پھول اور چاکلیٹس تقسیم کیں، شہریوں میں فری ہیلمٹ اور لین، لائن آگاہی کیلئے فری سائیڈ مررز تقسیم کئے گئے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی اور اس پر عمل مقصد ہے، ہماری ترجیح چالان کرنا نہیں بلکہ ٹریفک شعور اجاگر کرنا ہے۔
بچوں نے بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری پر روشنی ڈالی، ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں ایک ہفتے تک ٹریفک قوانین کی پاسداری پر آگاہی جاری رہے گی۔