(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے رواں سال میں منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 3376مقدمات درج کر کے 3486 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2576 کلو سے زائد چرس، 120 کلو سے زائد ہیروئن، 52 کلو سے زائد آئس اور 23221 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
کینٹ ڈویژن میں منشیات فروشی کے 689 ملزمان ، سول لائنز ڈویژن میں 349، سٹی ڈویژن میں 847، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 554، صدر ڈویژن میں 493 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 554 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مگرمچھوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین توڑنے کے لئے پولیس افسران متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔
انہوں نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے سے محفوظ رکھنا اور منشیات فروشی کے نیٹ ورکس کا قلع قمع لاہور پولیس کا اہم ایجنڈا ہے۔