اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر خارجہ کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کی ملائیشیا کے ہم منصب  سے ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے فروغ کے لیے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا،دونوں  رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور  مشترکہ وزارتی کمیشن کے اگلے دور کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں فریقین مارکیٹوں کا مطالعہ کریں گے اور ٹھوس اقتصادی نتائج کے لیے مختلف شعبوں میں پیش کیے جانے والے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا  کہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی، وزرائے خارجہ نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا،  فریقین نے فوری طور پر دشمنی کے خاتمے اور فلسطینیوں کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ فلسطین کا پرامن اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے او آئی سی کے فریم ورک کے اندر قریبی تعاون پر بھی زور دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے