اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائی: منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ائی اے) لاہور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق  ملزمہ طاہرہ صداقت اور صداقت حسین نے 2018 سے 2021 کے دوران کراچی میں جعلی کمپنیاں بنائیں،  کمپنی کا عملہ لوگوں کو جعلی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرتا تھا۔

حکام نے بتایا ہے کہ پانچ ہزار سے زائد متاثرین سے 623 ملین روپے بٹورے گئے، شہریوں کو سرمایہ کاری 18 ماہ میں دگنی ہو نے کا لالچ دیا گیا، ٹھٹھہ سندھ، سمبڑیال اور بورے والا میں جعلی بکری فارم بنائے گئے، منافع سرمایہ کاروں کو روزانہ اور معاہدے کی پختگی پر دیا جانا تھا۔

کمپنی کے کھاتوں میں وصول ہونے والی رقم ملزمان نےآپس میں تقسیم کرلی، ملزمان نے بکری فارمنگ کی جعلی کمپنیوں کے عوض بڑی رقم بٹوری، ملزمان نے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں کمپنیاں قائم کرکے منی لانڈرنگ کی، لوٹی گئی رقم پاکستان سے باہر حوالہ ہنڈی کے ذریعے بھیجی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے