اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

امجد ثاقب کو ریمن میگسیسے فاؤنڈیشن ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے: گورنر پنجاب

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کو سماجی خدمات پر ریمن میگسیسے فاؤنڈیشن ایوارڈ ملنا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ریمن میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سیسلیا لزارو کی سربراہی میں وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب اور ریمن میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن اور اخوت فاؤنڈیشن کے چیف کوآرڈینیٹر ابوبکر صدیق سمیت دیگر عہدیداران ملاقات میں شریک تھے، وفد کو گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کرایا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ فلاحی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی سے معاشرے میں دوسرے لوگوں میں اچھے کام کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اخوت، ایدھی، انڈس فاؤنڈیشن اور ان جیسے دیگر ادارے غربت ختم کرنے اور سماجی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے