28 Apr 2024
(لاہور نیوز) وزیر خارجہ و رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور چودھری پرویز الہٰی ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔