اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات ہونے چاہئیں، پہلے پیرا میٹرز طے کئے جائیں: شبلی فراز

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور مرکزی لیڈر شپ گرفتار ہوئی تو کچھ لوگ پارٹی چھوڑ گئے، لوگوں کے پارٹی چھوڑنے سے ایک خلاء سا پیدا ہو گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ میرا کردار سیکرٹری جنرل کو ان کے کاموں میں معاونت فراہم کرنا تھا، کور کمیٹی اور ایپکس کمیٹی کے پاس سے فیصلہ سازی کا اختیار تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات کے باوجود ہم نے ملک بھر میں امیدوار کھڑے کئے، کور کمیٹی کے علاوہ کچھ فیصلے ہم نے باہمی مشاورت سے بھی کئے، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے معاملے پر 2،3 نام آئے، سیاسی عدم استحکام نے ملک کو گرفت میں لیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مذاکرات کے پیرا میٹرز پہلے طے کئے جائیں، پیرا میٹرز طے ہوں کہ کس کس طریقے سے اور کس ماحول میں مذاکرات ہوں گے، جو سٹیک ہولڈرز ہیں ان سے مذاکرات ہونے چاہئیں، تحریک انصاف بھی ایک حقیقت ہے، اسٹیبلشمنٹ بھی ایک حقیقت ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لئے پہلے گراؤنڈ ورک اور پھر ماحول کو مدنظر رکھنا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نام آج یا کل تک فائنل ہو جائے گا، سپیکر کی جانب سے شیر افضل کے نام پر اعتراض کے باعث بانی پی ٹی آئی نے دوسرا نام دیا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے حامد رضا کا نام بھی بانی پی ٹی آئی نے دیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے