اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا، چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے چینی شہریوں کی سیکورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا پاکستانی میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں، پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا چینی بھائیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے